حیدرآباد۔19۔اپریل(اعتماد نیوز)
پاکستان کے سینیئر صحافی اور نجی ٹی وی چینل جیو کے اینکر پرسن حامد میر کراچی میں ایک قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حامد میر کراچی ایئرپورٹ سے اپنے دفتر کی جانب جا
رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس میں وہ زخمی ہو گئے۔
جیو نیوز کے مطابق حامد میر سنیچر کو اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے اور ایئرپورٹ سے جب ناتھا خان پل کے قریب پہنچے تو ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔